کراچی کے علاقے سعید آباد میں بہنوئی کے ہاتھوں سالا قتل

کراچی کے علاقے سعید آباد میں بہنوئی کے ہاتھوں سالا قتل

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سعید آباد میں بہنوئی کے ہاتھوں سالا قتل، لانڈھی میں اندھی گولی سے نوجوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانہ کی حدود بلدیہ نمبر 8 سیکٹر 4/B علی چوک لاسی پاڑہ گلی نمبر7 میں فائرنگ سے 50 سالہ مشتاق ولد آغا گل جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ جبکہ قائد آباد کے علاقے لانڈھی مظفر آباد کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں 20 سالہ منصب ولد عبدالکریم زخمی ہوگیا مضروب کو اہل خانہ نے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -