کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا آغاز ہوگیا

کراچی ،ڈاؤ یونیورسٹی میں اسپورٹس ویک کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ کھیل ایسی مصروفیت ہے جس کے ذریعے ہم اپنی تیز تر پیشہ وارانہ زندگی میں سے کچھ وقت نہ صرف اپنی ذات کے لیے نکال لیتے ہیں، بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بھی مل لیتے ہیں، یہ باتیں انہوں نے منگل کی صبح اوجھا کیمپس میں واقع جمنازیم میں سالانہ اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ز پروفیسر محمد مسرور، پروفیسر خاور سعید جمالی، پروفیسر زرناز واحد رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر امان اللہ عباسی، ڈائریکٹر اسپورٹس پروفیسر مکرم علی، ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر کرتار ڈوانی، ڈائریکٹر فنانس ندیم شکور جویری، پروفیسر نبیلہ سومرو، پروفیسر سنبل شمیم، پروفیسر امرینہ قریشی ، ڈاکٹر شوکت علی سمیت سینئر فیکٹی ممبرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ہر سال کھیلوں کی اس سرگرمی کے ذریعے ہم اپنے طلبہ کے مابین باہمی میل جول اور سماجی تعلقات کو پروان چڑھاتے ہیں، تاکہ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے ایک دوسرے سے تعارف حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ سالانہ اسپورٹس ویک کے دوران کچھ لوگ جیتیں گے اور بعض ہار بھی جائیں گے، ہارنے والے حوصلہ نہ ہاریں بلکہ نئے عزم کے ساتھ اگلی فتح کی تیاری کریں اور جیتنے والے آئیندہ مقابلوں میں اپنی کامیابی برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت کریں گے