دی ریکوری ہاؤس ذہنی امراض کے علاج کے لئے سرگرم
کراچی (پ ر) دی ریکوری ہاؤس، کاروان آف لائف پاکستان ٹرسٹ کا فلاحی منصوبہ ہے، جہاں عوامی آگاہی کے لئے16 فروری 2019 کو ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا: ذہنی امراض کا علاج: راہ میں حائل رکاوٹیں اور قابلیت ۔سیمینار کے 75 شرکاء میں سے اکثریت ذہنی مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے تربیت یافتہ افراد ، ذہنی امراض میں مبتلاء افراد اور متعدد پیشہ ور معالجین کی تھی۔ تمام شرکاء نے سیمینار سے متعلق مثبت رائے دی اور ایسی معلوماتی تقریبات کا سلسلہ باقائدگی سے جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔شرکاء نے دیگر اہم مضامین بھی تجویز کئے ، جن پر دی ریکوری ہاؤس میں ہونے والی آئندہ تقاریب کے دوران غور کیا جاسکتا ہے ۔دی ریکوری ہاؤس باقائدگی سے تربیتی اور معلوماتی اجلاس منعقد کرتا ہے ، جن میں اس شعبے کے بین الاقوامی ماہرین کو امریکہ سے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔مستقبل میں بھی اس ادارے کی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد پر توجہ قائم رکھی جائے اور ان کے علاج میں معاونت کرنے والے افراد کو اہم معلومات فراہم کی جاتی رہیں۔ حالیہ سیمینار میں خطاب کرنے والی ماہر - ڈاکٹر ویرونیکا کیری ) پی ایچ ڈی، سی پی آر پی )نے شرکاء کو اہم معلومات فراہم کیں۔ ڈاکٹر کیری امریکہ میں ڈریکسیل یونیورسٹی کے کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ پروفیشنلز میں اسسٹنٹ ڈین فار ڈائیورسٹی اینڈ اسٹوڈنٹس افیئرز کے عہدے پر فائز ہونے کے علاوہ ایسوسی ایٹ کلینیکل پروفیسر بھی ہیں۔
Back