دراز کی سیل 3 مارچ تک جاری رہے گی

دراز کی سیل 3 مارچ تک جاری رہے گی

  

کراچی (پ ر)معروف ای کامرس کمپنی دراز نے DarazMall Fest کا اعلان کیا ہے، یہ گراں قدر سیل پورے جوش و خر وش سے نئے شیک شیک فیچر کے ساتھ 25 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گی جس میں ایم آئی، Lenovo، ہائر اور ٹی سی ایل جیسے معروف برانڈز کی جانب سے خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جا رہا ہے جو صارفین کے پسند کے برانڈز ہیں۔ اس سیل میں نیا شیک شیک فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس سے صارفین اپنے سمارٹ فون کو دن کے مخصوص اوقات میں شیک کر کے مزید رعایت حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ شیک شیک دراز ایپلی کیشن پر ایک نیا فیچر ہے جو جدتوں کے دلچسپ دور کا حصہ ہے جس میں دراز نے آن لائن شاپنگ میں مزید تفریح متعارف کروائی ہے۔دراز کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے اس نئی خصوصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیک شیک کے ذریعے صارفین دن کے مخصوص اوقات میں اپنے سمارٹ فون کو شیک کر کے حیران کن شاپنگ واؤچرز جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراز میں ہم صارفین کی خریداری کے تجربہ کو بیک وقت فعال اور تفریح کا حامل بنانا چاہتے ہیں اور شیک شیک اس ضمن میں ہمارا نیا فیچر ہے۔ صارفین دن 12 بجے سے سوا 12 بجے تک، شام 4 بجے سے سوا 4 بجے تک اور رات 8 بجے سے سوا 8 بجے تک اپنی دراز ایپلی کیشن اوپن کر کے فون کو شیک کر کے خصوصی واؤچرز جیت سکتے ہیں۔ دراز فیسٹیول میں متعدد برانڈز کی جانب سے 70 فیصد تک رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔