جنگ ہوئی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی،سید عبدالرشید

جنگ ہوئی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی،سید عبدالرشید

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت سن لے اگر اس نے کوئی جذباتی حرکت کی تو انہی کے بنائے ڈیموں میں بھارتی فوجیوں کو ڈبو کر مارینگے،جنگ ہوئی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملکی دفاع کیلیے لیاری کے نوجوان پاک فوج کاہراول دستہ بننے کیلئے تیار ہیں،وزیراعظم عمران خان نیبھارت کیردعمل پربھرپورجواب دیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا 44 فوجیوں کی ہلاکت کا غم کم کرنے کیلئے پاکستان کے دو درخت گرا کر اپنی قوم میں بدلہ لینے کا چرچا کر رہا ہے، مودی سرکار سن لے ہم پاکستانیوں میں جنگی جنون نہیں جذبہ جہاد بھرا ہوا ہے،بھارت روس اور امریکہ سے سبق سیکھے، بھارت کو 1965کی جنگ یاد رکھنی چاہیئے کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا بھارت کاجنگی جنون لائن آف کنٹرول پرنظرآرہاہے،سید عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قومی کانفرنس بلائے اور عسکری قیادت پارلیمنٹ کو قومی قیادت کو اعتماد میں لیاوربریفنگ دے، انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ امریکااور روس کی شکست بھی بھارت کوسامنیرکھنی چاہیے،اور پھر پاکستان سے جنگ کا سوچنا چاہیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -