طیارے انبالہ ائیر پورٹ سے اڑے،فضائی کارروائی 3منٹ پر محیط تھی ، بھارتی فضائیہ
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت نے علی الصبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے حکام نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارے انبالہ ائیر بیس سے اڑے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے دعویٰ کیا کہ بھارتی طیاروں نے بین الاقوامی سرحد کیخلاف ورزی کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا۔ حکام نے بتایاکہ فضائی کارروائی تین منٹ پر محیط تھی ۔
بھارتی فضائیہ