پی ایس پی کی قیام کیلئے بہت قربانیاں ہیں ،انیس قائم خانی

پی ایس پی کی قیام کیلئے بہت قربانیاں ہیں ،انیس قائم خانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے گرشتہ دنوں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پی ایس پی کے نیشنل کونسل کے رکن و سابقہ امیدوار پی ایس 122 حبیب خلجی کی رہائشگاہ سوگوار جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی مغفرت کے لئے دعا کی اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے کہاکہ جب بھی کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑتی ہے را کے ایجنٹ اپنی کارروائیاں کرکے اس شہر کا امن خراب کرتے ہیں جبکہ کراچی میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ فسادات کی سازش اور عام شہریوں کی لاشیں ملنا تشویشناک عمل ہیانہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے کراچی میں سیاسی استحکام اور امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دریں اثنا پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی پریس کلب کے رکن اور 92 نیوز کے رپورٹر محمد سلمان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور سوگوار اہل خانہ کو صبرِ کی تلقینِ کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -