پختون غیرتمند اور بہادر قوم ہے‘ جاوید ناگوری

پختون غیرتمند اور بہادر قوم ہے‘ جاوید ناگوری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پختون غیرتمند اور بہادر قوم ہے جس نے ملک وجمہوریت کی ترقی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی میں تمام رنگ ونسل اور ذات پات کے لوگ ایک ہی صف میں شامل ہیں اور مساوی حقوق کے ساتھ اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع شرقی کی جانب سے منعقدہ شمولیتی پروگرام میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نائب صدر امان اللہ محسود اور ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری حیدر خان، بادشاہ چانڈیو اور نور محمد آکاخیل بھی موجود تھے جبکہ اے این پی سے پیپلز پارٹی میں شمولیت حاصل کرنے والوں میں سابق یوسی 31 پی ایس 126 کے صدر وممبر ڈسٹرکٹ ایسٹ اسماعیل خان اکاخیل، زرمش خان اکاخیل، سعید حسن اکاخیل، اسد خان اکاخیل، اسد خان اکاخیل، محمد نبی اکاخیل، نعمت خان اکاخیل، رمضان خان اکاخیل، رستم خان اکاخیل، مبین خان اکاخیل، عثمان خان سمیت دیگر لوگ شریک تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -