زہریلا کھانا کھانے سے 5بچوں کی اموات المیہ ہے،انتخا ب عالم سوری

زہریلا کھانا کھانے سے 5بچوں کی اموات المیہ ہے،انتخا ب عالم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صد ر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے 5بچوں اورخاتون کی اموات المیہ ہے ۔اموات کی وجوہات کو کھوج لگا کرذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ماضی ہونے والے واقعات کی اگرشفاف تحقیقات ہوتیں اورذمہ داروں کا تعین کیا جاتاتو صدر کے ہوٹل میں ہونے والا واقعہ پیش نہ آتا۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، نہ ہی وہاں فوڈانسپکٹرزکا اثرورسوخ نظرآتا ہے ۔ہوٹلوں،بیکریوں ،مٹھائیوں اوردیگر اشیا خورنوش کس طرح بنا ئی جاتی ہیں اس کا شہریوں کو کوئی علم نہیں ،یہ حکومت اورمتعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کریں ۔ان اشیا کی جانچ پڑتال کے نظام کا قیام عوام کے حق ہے ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں زہریلے کھانے سے دو بچوں کی اموات ہوئیں تھیں اوراس کے ذمہ داران کا بھی تعین نہیں ہوسکا ،جبکہ ہوٹل سے مضر صحت گوشت ودیگر اشیا بھی برآمد ہوئی تھیں ۔انتخا ب عالم سوری نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت قانون سازی کرے اور کھانوں کی تیاری اوراشیائے خورونوش کی تیاری وفروخت کے مقامات کیلئے مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں قائم کی جائیں ،تاکہ آئندہ افسوسناک واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔