اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر عدالت کا ایکشن

اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر عدالت کا ایکشن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمہ میں پولیس کی روایتی تفتیش ،ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر عدالت کا ایکشن ،انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر محمد اسماعیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ کیوں نہ تفتیشی افسر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے،دہشت گردی ایکٹ کے تحت ناقص تفتیش پر دو سال کی سزا ہے،ناقص تفتیش کا فائدہ اغوا برائے تاوان کے ملزمان کو ہوا،ملزمان پرویز علی اور عبدالشکور مشکوک تفتیش پر بری ہوئے،تفتیشی افسر نے مدعی اور اغوا کاروں کے مابین موبائل ڈیٹا کو اہمیت نہ دی،اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں موبائل فون ڈیٹا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے،ملزمان اور مدعی کے موبائل ڈیٹا کو لیبارٹری نہ بھیجنا کرمنل غفلت ہے،تفتیشی افسر نے ایک ملزم عبدالشکور کی شناختی پریڈ تک نہیں کرائی،مغوی کو ہاکس بے سے بازیاب کرایا مگر متعلقہ تھانے میں انٹری تک نہ کی،عدالت نے تفتیشی افسر سے متعلقہ ایس ایس پی کے توسط سے وضاحت طلب کر لی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -