نوشہرہ میں پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ میں پاک فوج کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ضلع نوشہرہ میں زبر دست مظاہرہ ہوا مظاہرین کی قیادت آستانہ عالیہ مانکی شریف کے پیر زادہ نبی امین ، پیر زادہ اسماعیل ،مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر خالد خان آفریدی ، شہزاد پراچہ ،نوشہرہ کلاں انجمن تاجران کے صدر فضل امین کر رہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مودی سرکار کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے مودی کا پتلا بھی نظر آتش کیا مظاہرین شوبرا چوک سے نوشہرہ پریس کلب اور نوشہرہ پریس کلب سے ہوتے ہوئے کچہری چوک پہنچے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن شائد ان کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستانی قوم پوری طرح متحد ہے اور پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہندوستان اپنی گیدڑ بھیگوں کے زریعے پاکستان کو نہیں ڈراسکتے اور ہندوستان نے اگر ایک بار جنگ شروع کرنے کی غلطی کی تو پھر انڈیا دنا کے نقشے پر ہی نہیں ہو گا ۔