اتائیت کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق

اتائیت کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکیٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی اللہ کے درمیان سندھ میں اتائیت کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے اہم ملاقات۔۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی نے آے آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی للہ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ثمنین زیدی بھی موجود تھیں ۔ ڈاکٹر منہاج قدوائی نے محکمہ پولیس سے صوبے میں اتائیت کے خاتمے اور اسپتالوں کے حوالوں سے کسی بھی قسم کے شکایات کو حل کرانے میں ان سے مدد کی درخواست کی ۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیل کے ساتھ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور شہری اور دیہی علاقوں میں اتائیت کے خلاف شکایات کو کس طرح حل کیا جاتا ہے ۔ آے آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی للہ نے محکمہ پولیس کی طرف سے سند ھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او کو اتائیت کے خاتمے کے حوالے سے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے اور پولیس کی جانب سے اتائیوں کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی تجوویز دی ۔ انہوں نے کہاکہ اسپیشل برانچ کمیشن سے ہر حوالے سے تعاون پر تیار ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئی جی سندھ اور دیگر سینئر پولیس افسران سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ولی للہ نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن مینڈیٹ پر عملدر آمد کے لئے مل کر کام کرنے اور اس حوالے سے باقاعدہ ایم او یو بھی سائن کرنے تجویز دی۔ آخر میں سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر منہاج قدوائی نے ڈاکٹر ولی للہ کا شکریہ اد ا کیا اور ان کوسووینئر بھی پیش کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -