سندھ اسمبلی :وزیر اعلیٰ کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

سندھ اسمبلی :وزیر اعلیٰ کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔قرارداد تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال عبدالغفارنے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایوان میں رویہ ہتک آمیز اور ناقابل برداشت ہوتا ہے۔مرادعلی شاہ نے جی ڈی اے رکن حسنین مرزا کیخلاف ایوان میں غیرمہذب رویہ اختیارکیا اور حسنین مرزا کے بارے میں کہا کہ ہمیں آپ جیسے لوگوں کی یہاں ضرورت نہیں۔ مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کاایوان کے منتخب رکن کیساتھ رویہ وریمارکیس پورے ایوان کی توہین ہے۔

مزید :

صفحہ اول -