خیبرپختونخوااسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارمتفقہ طو رپر منظورکرلی

خیبرپختونخوااسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارمتفقہ طو رپر منظورکرلی

  

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارمتفقہ طو رپر منظورکرلی۔ جائیکا پراجیکٹ میں فنڈزنہ ملنے پر سراپااحتجاج اپوزیشن نے احتجاج کے باوجود قراردادکی حمایت کی ۔قراردادپی ٹی آئی کے رکن لیاقت علی نے پیش کیا قراردادکے متن کے مطابق بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان آزادکشمیرپرایک نہایت بزدلانہ حملہ کیاہے جبکہ پاکستان کے شیر دل جوانوں نے جوابی کارروائی کی تو بھارتی دم دباکربھاگ نکلے شکر ہے کہ کوئی جانی اورمالی نقصان نہیں ہوا ،پاکستان ایک پرامن ملک ہے جواپنے پڑوسیوں کیساتھ برادرانہ تعلقات کامتمنی ہے لیکن اگر کسی پڑوسی یا بیرونی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری خطرے میں پڑے تو پاکستان کو اس کاجواب اچھی طرح دیناآتا ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے لہذایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ بھارت کے سفیر کوطلب کرکے اس واقعے کی مذمت کرے اور بھارت کو واضح الفاظ میں یہ بتادیاجائے کہ اگر آئندہ اس نے ایسی حرکت کی تو پاکستان اپنی دفاع کاحق رکھتے ہوئے اسے منہ توڑجواب دے گا۔

خیبرپختونخوااسمبلی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -