پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی
پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملیحہ لودھی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی بزدل افواج کی جانب سے پاکستان حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امن مشن کی سفارتی کوششیں اور عالمی میڈیا سے رابطے جاری ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھا چاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بین الاقوامی -علاقائی -اسلام آباد -