پاکستان اوربھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خارجہ

پاکستان اوربھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خارجہ
پاکستان اوربھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں: امریکی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔
بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'بھارتی کارروائی کے بعد میں نے سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی سے بات کی'۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزراءخارجہ ترجیحی بنیادوں پر باہمی رابطے کریں اور دونوں ممالک مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات چیت میں سکیورٹی پارٹنر شپ اور خطے میں امن کے معاملے پر بات ہوئی جب کہ شاہ محمود قریشی سے فوجی کارروائی سےگریز کے ذریعے کشیدگی میں کمی پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں۔
یاد ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی ایئر فورس کے طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کرنے والے طیارے بالاکوٹ کے مقام پر ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے۔