وزیرخارجہ کا بھارتی دراندازی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

وزیرخارجہ کا بھارتی دراندازی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط
وزیرخارجہ کا بھارتی دراندازی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بھارتی دراندازی پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرخلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا ۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو خط میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاک سرزمین کوبھی نشانہ بنایا،صورتحال کی نزاکت بڑھنے پرخط ارسال کررہاہوں۔
وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ بھارتی اقدام پاکستان کےخلاف کھلی جارحیت ہے،بھارتی جارحیت سے خطے میں امن وسلامتی کوسنگین خطرات لاحق ہیں،بھارتی حکمران جماعت جنگی جنون پیداکرکے سیاسی فائدہ اٹھاناچاہتی ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل بھارت کے جارحانہ اقدامات فوراًرکوائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میراخط سلامتی کونسل کے تمام ارکان کوبھجوایاجائے۔
وزیرخارجہ کے خط کی کاپی سلامتی کونسل کے صدرکوبھی بھجوادی گئی۔