”بھارت کو دی گئی دعوت واپس نہ لی گئی تو ۔۔“پاکستان نے او آئی سی کو خط لکھتے واضح اعلان کر دیا

”بھارت کو دی گئی دعوت واپس نہ لی گئی تو ۔۔“پاکستان نے او آئی سی کو خط لکھتے ...
”بھارت کو دی گئی دعوت واپس نہ لی گئی تو ۔۔“پاکستان نے او آئی سی کو خط لکھتے واضح اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی دراندازی پر او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بھارت کو دی گئی دعوت واپس لی جائے اور اگر نہ لی گئی تو شرکت پر نظر ثانی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی جانب سے او آئی سی کے سیکریٹر ی جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں نے ایل اوسی کی خلاف ورزی کی،پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کوبھاگنے پر مجبورکردیا، بھارتی دراندازی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان دفاع کامکمل حق رکھتاہے، بھارت نے سیاسی مقاصدکیلئے جنگی جنون کامظاہرہ کیا، بھارت پلوامہ واقعہ کوبنیادبناکرکشمیریوں پرظلم کر رہا ہے۔

خط کے متن کے مطابق بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، بھارتی وزیرخارجہ کواوآئی سی اجلاس کیلئے دی گئی دعوت واپس لی جائے، بھارت کودی گئی دعوت واپس نہ لی گئی توشرکت پرنظرثانی کریں گے، خط میں اوآئی سی کی توجہ خطے کی مخدوش صورتحال کی طرف دلائی گئی ۔

مزید :

قومی -