سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ اورآئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر7 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ اورآئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر7 ...
سندھ ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ اورآئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر7 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 7 روز میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے پولیس رولزسے متعلق کیاکیا؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت سندھ پولیس کیلئے نیاقانون بنارہی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ حکومت سندھ ایک ہفتے میں قانون سے متعلق آگاہ کرے،پولیس رولزبنانے کیلئے وقت دیالیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، عدالت نے 7 روزمیں ریکارڈپیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے توہین عدالت درخواست کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔