پاک بھارت کشیدگی: ترکی کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

پاک بھارت کشیدگی: ترکی کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
پاک بھارت کشیدگی: ترکی کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دراندازی اور خطے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن ہم اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، ہم بھارتی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمل حق رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -