پاکستان کی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کا ایک پائلٹ گرفتار، دوسرا کہاں گیا؟ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی اے آروائے نیوز نے پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں جن میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا جس کے پائلٹس نے خود کو جہاز میں سے ایجیکٹ کر لیا تھا جس میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسراپائلٹ وہیں قریب جھاڑیوں میں چھپ گیا ہے جس کی تلاش کیلئے پاک فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ بھارتی دراندازی پر پاک فوج نے واضح جواب دینے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ بھارت اب ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے ۔