پاک فضائیہ کی طرف سے گرائے گئے بھارتی طیارے کی تصاویر سامنے آ گئیں

پاک فضائیہ کی طرف سے گرائے گئے بھارتی طیارے کی تصاویر سامنے آ گئیں

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کو زور دار سرپرائز دیدیا ہے اور دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

پاک فوج نے کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ ایک طیارے کا ملبہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

پاک فوج کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کی تصویریں بھی سامنے آ گئی ہیں ۔پاک فوج نے بھارت کے ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے جس کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -