دو طیارے ہی نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر بھی! غیر ملکی میڈیا نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دئیے

دو طیارے ہی نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر بھی! غیر ملکی میڈیا نے بھارتیوں کے ہوش اڑا ...
دو طیارے ہی نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر بھی! غیر ملکی میڈیا نے بھارتیوں کے ہوش اڑا دئیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”آر ٹی“ نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ”ایم آئی 17“ ہیلی کاپٹر بھی کریش ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر بڈگرام کے قریب گر کر تباہ ہوا اور موقع سے اب تک 2 لاشیں ملی ہیں۔

اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ بڈگرام میں جہاز کریش ہوا ہے تاہم اب اسے ہیلی کاپٹر قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ایس ایس پی بڈگرام نے اسے طیارہ یا جہاز قرار دینے کے بجائے ”کوئی ملٹری ائیر کرافٹ“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین ائیر فورس کی تکنیکی ٹیم موقع پر پہنچ کر حقائق اکٹھے کرے گی جبکہ انہوں نے دو لاشیں ملنے کی تصدیق بھی کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -