ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ پر خواجہ آصف نے ایسا جواب دیدیا کہ پاکستانیوں کا جذبہ آسمان چھونے لگ جائے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تو خواجہ آصف بھی خوشی سے سرشار ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کے ذریعے طیارے مار گرانے کی تصدیق کی تو خواجہ آصف نے ٹویٹ پر مختصر مگر بہترین جواب دیتے ہوئے لکھا ”الحمد اللہ۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔“
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیاروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر نشانہ بنایا اور دونوں طیارے مار گرائے۔ ایک طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں اور ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ پاکستان میں گرنے والے طیارے کے ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔