بھارتی طیارے گرتے ہی امرتسر، سرینگر اور جموں ائیرپورٹ پر کھلبلی کیوں مچ گئی؟ بڑی خبر آ گئی

بھارتی طیارے گرتے ہی امرتسر، سرینگر اور جموں ائیرپورٹ پر کھلبلی کیوں مچ گئی؟ ...
بھارتی طیارے گرتے ہی امرتسر، سرینگر اور جموں ائیرپورٹ پر کھلبلی کیوں مچ گئی؟ بڑی خبر آ گئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد سرینگر، جموں اور امرتسر سمیت پانچ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کرتے ہوئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ اور امرتسر ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہے جبکہ سری نگر ائیرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے پیش نظر ائیرپورٹ پر تمام مسافر طیاروں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔

امرتسر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر ’اے پی اچاریا‘ کا کہنا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بناءپر امرتسر ائیرسپیس بند کر دی گئی ہے جس کے باعث کوئی بھی کمرشل فلائٹ ائیرپورٹ پر نہیں آئے گی، یہاں کوئی بیس بھی نہیں لہٰذا کوئی طیارہ یہاں سے ٹیک آف بھی نہیں کرے گا۔

مزید :

اہم خبریں -ڈیلی بائیٹس -