پاک فضائیہ نے آج صبح کتنی جگہوں پر حملہ کیا کہ بھارتی طیارے ایل او سی کی خلاف ورزی کر بیٹھے؟ پاک فوج نے شاندار اعلان کر دیا

پاک فضائیہ نے آج صبح کتنی جگہوں پر حملہ کیا کہ بھارتی طیارے ایل او سی کی خلاف ...
پاک فضائیہ نے آج صبح کتنی جگہوں پر حملہ کیا کہ بھارتی طیارے ایل او سی کی خلاف ورزی کر بیٹھے؟ پاک فوج نے شاندار اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمارے طیاروں نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارتی حدود کے اندر 6 ٹارگٹ منتخب کئے اور جب فائرنگ کیلئے لاک کیا تو آپشن ہونے کے باوجود فاصلہ رکھ کر فائر کئے گئے تاکہ جانی نقصان نہ ہو کیونکہ ہم اہلیت دکھانا چاہتے تھے۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ہمارے طیاروں نے کھلی جگہ پر حملے کئے کیونکہ ہم یہ دکھانا چاہتے تھے کہ ہمارے پاس اہلیت ہے مگر ہم کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جو غیر ذمہ دار ہو۔ ہمارے طیاروں نے بھمبر گلی اور ناریان کے علاقوں میں ٹارگٹ منتخب کئے اور پھر محفوظ فاصلہ رکھ کر فائر کئے، ان حملوں کی ویڈیوز کچھ دیر میں شیئر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹارگٹ سلیکٹ کئے تو بھارتی فضائیہ کے دو جہاز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے جن کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں مار گرایا۔ اس کے علاوہ بھارت کا ایک اور جہاز گرنے کی اطلاع ہے مگر اس کا ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں ہوا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -