زخمی پائلٹ اس وقت کدھر ہے؟ پاک فوج کے اعلان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر شرمندہ کر دیا

زخمی پائلٹ اس وقت کدھر ہے؟ پاک فوج کے اعلان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر شرمندہ ...
زخمی پائلٹ اس وقت کدھر ہے؟ پاک فوج کے اعلان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر شرمندہ کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ان میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا اور دو پائلٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن دو پائلٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے ساتھ جیسا ایک مہذب ملک سلوک کرتا ہے، بالکل ویسا ہی سلوک کیا گیا، ان میں سے ایک زخمی تھا جسے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آج صبح ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -