بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ ، پاک فوج نے واضح اعلان کردیا

بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ ، پاک فوج نے واضح اعلان کردیا
بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ ، پاک فوج نے واضح اعلان کردیا

  

راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا ہے جس پر پاک فوج کے ترجمان نے دوٹوک انداز میں یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کیے گئے ۔

بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کے بعد میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے بتایا کہ یہ کارروائی اپنے دفاع میں کی ہے ، اپنی فتح نہیں قراردینا چاہتے ، جنگ میں کوئی نہیں جیتتا ، انسانیت ہی ہارتی ہے ، پاکستان امن چاہتا ہے اور اب عالمی دنیا کو بھی معاملے کو دیکھنا چاہیے ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ دو بھارتی طیارے پاکستانی حدو د میں آئے،  ایک اور طیارے کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں لیکن  اس کی پاک فضائیہ کے طیاروں کے ساتھ کوئی ڈاگ فائٹ نہیں ہوئی ۔ 

مزید :

قومی -