پاک فضائیہ کی طرف سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے گرفتار پائلٹ کی ویڈیو اور تصویر سامنے آگئی

روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور دو پائلٹس کو بھی گرفتار کر لیاہے جس میں سے ایک زخمی ہے جبکہ دوسرا ٹھیک ہے جو کہ پاک فوج کی تحویل میں ہے جس کی انٹرویو کی ویڈیو بھی پاک فوج کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور اس کی آنکھوں پر پٹی ہے ۔ وہ سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا نا م ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے اور میں بھارتی فضائی کا افسرہون جبکہ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔
میں فلائنگ پائلٹ ہوں جبکہ میرا مذہب ہندو ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کا جواب بھارتی افسر سے مزید معلومات کیلئے سوال کرتا ہے لیکن وہ مزید بولنے سے انکار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ” میں معافی چاہتاہوں ، میں آپ کو بس یہی بتا سکتا ہوں ۔“
جس کے بعد بھارتی پائلٹ پاک فوج کے اہلکار سے سوال کرتا ہے کہ ” میری درخواست ہے کہ کیا آپ مجھے کچھ معلومات فراہم کر سکتے ہیں ؟ کیا میں پاکستان کی فوج کی حراست میں ہوں ؟۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی پائلٹ سے برآمد ہونے والے کاغذات ، پستول اور نقشے کی تصویر بھی جاری کی ہے ۔
یاد رہے کہ پاک فوج کی تحویل میں دو بھارتی پائلٹس ہیں جن میں سے ایک زخمی ہیں جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے ۔