”’ ہم وکٹری کلیم نہیں کریں گے کیونکہ ۔۔۔“ پاک فوج نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نریندر مودی اور بھارتی فوج شرم سے پانی پانی ہو جائے

”’ ہم وکٹری کلیم نہیں کریں گے کیونکہ ۔۔۔“ پاک فوج نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن ...
”’ ہم وکٹری کلیم نہیں کریں گے کیونکہ ۔۔۔“ پاک فوج نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نریندر مودی اور بھارتی فوج شرم سے پانی پانی ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے ہیں اور دو پائلٹس بھی گرفتار کر لیے ہیں جن میں سے ایک زخمی ہے جبکہ دوسرا ٹھیک ہے جس کا انٹرویو بھی پاک فوج کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ جس طرح ہم نے مختلف جواب دیا ہے اور ذمہ داری سے دیا ہے ، پاکستان میڈیا نے بھی امن کی صحافت کی ہے ، آج کارروائی اپنے دفاع کیلئے کی گئی ہے ، ہم وکٹری کلیم نہیں کریں گے کیونکہ جنگ میں کسی کی بھی جیت نہیں ہوتی بلکہ انسانیت ہارتی ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس وقت کی رپورٹنگ مختلف ہے ، آج کی رپورٹنگ ذمہ داری کے ساتھ ہے ، پاکستان ریاست کے طور پر اور پاکستانی افواج ذمہ دار افواج ہیں ، ہمارا پیغام امن ہے ۔

مزید :

قومی -