”پاکستان نے بدلہ چکا دیا ، پورے بھارتی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا نے۔۔۔“ کامران خان نے شاندار پیغام جاری کر دیا

”پاکستان نے بدلہ چکا دیا ، پورے بھارتی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا نے۔۔۔“ ...
”پاکستان نے بدلہ چکا دیا ، پورے بھارتی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا نے۔۔۔“ کامران خان نے شاندار پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ائیر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے مار گرائے جانے پر پوری قوم ہی پاک فوج کو مبارکباد دے رہی ہے۔

سیاستدان اور عوام ایک پیج پر ہیں اور پاک فوج کے بلند حوصلوں کی داد دیتے ہوئے ان کی حفاظت کیلئے دعا گو بھی ہیں۔ معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے بھی اس حوالے سے شاندار پیغام جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستان نے بدلہ چکا دیا، پورے بھارتی میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان ائیرفورس نے بھارتی جہاز گرائے اور بھارتی پائلٹ بھی پکڑ لئے، ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، پاکستان زندہ باد۔۔۔“

مزید :

قومی -