وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قوم سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قوم سے خطاب کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا جاری ہے جس میں کمانڈ اتھارٹی کے ممبرز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس ، ڈی جی آئی ایس آئی اور اور دیگر حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق اور بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کے واقعے کے بعد کی صورتحال پر غورکیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا اور تین پائلٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -