بھارت کے طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر سامنے آگئی

بھارت کے طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر سامنے آگئی
بھارت کے طیاروں کو مار گرانے والے پاکستانی پائلٹ کی تصویر سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ پاکستان اور دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں جاگرا، آزاد کشمیر میں گرنے والے طیارے کے دو پائلٹس کو بھی زمین پر موجود پاک فوج کے دستوں نے تحویل میں لے لیا اور اب بھارتی طیاروں کو گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی تصویر بھی سامنے آگئی ۔

جیو کے سوشل میڈیا منیجر اور صحافی سید رضا مہدی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ’’ درمیان میں پاکستان کے قابل فخر بیٹے سکواڈرن لیڈر حسن ہیں جنہوں نے بھارتی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا‘‘۔

یادر ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی اور زندہ پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -