پاک فضائیہ نے کارروائی میں کون سے طیارے استعمال کئے؟ قابل فخر تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پاکستان زندہ باد“

پاک فضائیہ نے کارروائی میں کون سے طیارے استعمال کئے؟ قابل فخر تفصیلات جان کر ...
پاک فضائیہ نے کارروائی میں کون سے طیارے استعمال کئے؟ قابل فخر تفصیلات جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”پاکستان زندہ باد“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کی جانب سے دو بھارتی طیارے گرائے جانے کے ثبوت تو پوری دنیا نے دیکھ لئے جس کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا ایف 16 طیارہ بھی گرایا گیا ہے مگر ہمیشہ کی طرح کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں ایف 16 طیارے تو استعمال ہی نہیں کئے گئے۔ نجی خبر رساں ادارے ”پبلک نیوز“ کے مطابق میجر جنرل آصف غفو ر نے صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر طیاروں نے کارروائی کی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت 4 سٹرائیکس کا دعوی کرتا ہے لیکن ہم نے 6 سٹرائیکس کی ہیں اور پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے سپلائی ڈپو اور انتظامی دفاتر کو نشانے پر ہونے کے باوجود ہٹ نہیں کیا جبکہ پاکستانی میڈیا نے بھی ذمہ دار صحافت کا ثبوت دیا، آج کی کارروائیوں کے بعد ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطہ نہیں ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -