ملکی سالمیت کے معاملے پر ہر پاکستانی ایک پیج پر ہے ،پاکستان کا او آئی سی کے بائیکاٹ کافیصلہ درست ہے ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے معاملے پر ہر پاکستانی ایک پیج پر ہے ،پاکستان کا او آئی سی کے بائیکاٹ کافیصلہ درست ہے ،او آئی سی میں بھارت کی نمائندگی زیاتی ہے ۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کہناتھا کہ پاکستان فراخدلی سے اپنا موقف پیش کر رہاہے ،عالمی برادری کو بھارت پر دباﺅ بڑھانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ کے معامے کو بنیاد بناکرپاکستان پر جارحیت کی،ان کا کہناتھا کہ بھارت نے آنکھ بند کرکے پلوامہ واقعہ پرپاکستان کو ذمہ دارقرارے دیا،بھارت نے بغیر تحقیق کے پاکستان پر حملہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت بڑ املک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرکے چھوٹے پن کا ثبوت دیا۔