پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کا فوری اور موثرجواب دیا جائے گا،نیشنل کمانڈاجلاس میں فیصلہ

پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کا فوری اور موثرجواب دیا جائے گا،نیشنل ...
پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کا فوری اور موثرجواب دیا جائے گا،نیشنل کمانڈاجلاس میں فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل کمانڈاتھارٹی نے بھارت کو جواب دینے کیلئے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ختم ہو گیا اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ، پاک بحریہ، حساس اداروں کے سربراہان اور سکیورٹی حکام شریک ہوئے،اجلاس میں ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن ،وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے۔

نیشنل کمانڈاتھارٹی نے بھارت کو جواب دینے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں،نیشنل کمانڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کا فوری اور موثرجواب دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھرپاک افواج کی کارکردگی کو سراہااورپاک فضائیہ کو ایل او سی پرکی جانیوالی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -