پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن کب تک بند رہے گا؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم اعلان کر دیا

پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن کب تک بند رہے گا؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم ...
پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن کب تک بند رہے گا؟ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر پروازوں کی آمد و رفت کل رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ ہے اور لاہور سمیت شمالی علاقوں کے ایئرپورٹس پروازوں کیلئے بند کئے جا چکے ہیں۔

سول ایوی ایشن نے مذکورہ فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے بند کرتے ہوئے ملک میں آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا تھا جبکہ روانہ ہونے والی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا گیا تھا تاہم اب اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کل رات 12 بجے تک تمام فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

مزید :

قومی -