سرکاری کالجز میں طلباءو طالبات کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد لیکن مزید کیا کچھ نہیں لایاجاسکے گا؟ نیا حکم نامہ جاری

سرکاری کالجز میں طلباءو طالبات کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد لیکن مزید ...
سرکاری کالجز میں طلباءو طالبات کے موبائل فون لانے پر پابندی عائد لیکن مزید کیا کچھ نہیں لایاجاسکے گا؟ نیا حکم نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری کالجوں میں طلبہ پر سختی کرنے کا نیا حکم نامہ جاری، موبائل فون، کیمرہ، ٹیپ ریکارڈر رکھنے پر طالبعلم کو ایک ہزار روپے جبکہ یونیفارم کے بغیر کالج آنے پر 150 روپے یومیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خبریں میڈیا گروپ کے مطابق ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی جانب سے نیا حکم جامہ جاری کیا۔ موبائل فوج کالج لانے کی صورت میں انتظامیہ کو اسے ضبط کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ضبط شدہموبائل فون صرف والدین کی تحریری درخواست اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ملے گا۔ کالج میں بغیر یونیفارم آنے والے طلباءپر 150 روپے یومیہ جبکہ نامکمل یونیفارم کی صورت میں 100 روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔

طلباءکی جانب سے کالج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 200 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈی پی آئی کالجز پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز کے ذریعے سے کالجوں کے پرنسپلز کو اس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔