بھارتی طیارے گرانے پر پاکستانیوں نے کس طرح ’جشن‘ منایا؟ ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بھارتی طیارے گرانے پر پاکستانیوں نے کس طرح ’جشن‘ منایا؟ ویڈیوز اور تصاویر ...
بھارتی طیارے گرانے پر پاکستانیوں نے کس طرح ’جشن‘ منایا؟ ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی خبریں آئیں تو پوری قوم جذبے سے سرشار ہو گئی اور مختلف شہروں کے عوام پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

ًتفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد تین پائلٹوں کو گرفتار کیا تو پوری قوم میں جوش و جذبے کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف شہروں میں لوگ پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔

عوام پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ کئی جگہوں پر ملی نغمے اور ترانے لگا کر بھرپور جوش و جذبے کا اظہار بھی کیا گیا۔

۔۔۔ویڈیوز۔۔۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -دفاع وطن -