وہ پاکستانی ڈاکٹر جس سے سرجری کروانے معروف سابق برطانوی ماڈل پاکستان آگئیں

وہ پاکستانی ڈاکٹر جس سے سرجری کروانے معروف سابق برطانوی ماڈل پاکستان آگئیں
وہ پاکستانی ڈاکٹر جس سے سرجری کروانے معروف سابق برطانوی ماڈل پاکستان آگئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے بیرون ملک علاج کروانے کے لیے جانے والوں کا یہاں اکثر تذکرہ رہتا ہے تاہم یہ امر آپ کے لیے حیران کن ہو گا کہ برطانیہ سے ایک معروف ٹی وی میزبان اور سابق ماڈل سرجری کروانے کے لیے ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خاتون 35سالہ کیٹی پیپر ہیں جنہوں نے پاکستان آ کر یہاں سے اپنی سرجری کروائی اور اب ان کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ روبصحت ہیں۔

گزشتہ روز کیٹی پیپر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے چہرے پر سرجری کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ”میں پاکستان کے ہسپتال میں ہوں اور صحت مند ہو رہی ہوں۔ ڈاکٹر محمد جواد میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔“ میل آن لائن کے مطابق کیٹی پیپر کے شوہر رچرڈ بھی ان کے ساتھ پاکستان میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 2008ءمیں کیٹی پیپر کے چہرے پر اس کے سابق بوائے فرینڈ ایک شخص کے ذریعے تیزاب پھینکوا دیا تھا جس سے ان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ تب سے اب تک وہ 200سے زائد بار سرجری کروا چکی ہیں اور اب پاکستان میں سرجری کروانے کے بعد ان کا چہرے کے خدوخال بہترین حالت میں واپس آ چکے ہیں۔تاہم ان کے چہرے پرتیزاب گردی کے آثار اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -