44 سال کی عمر میں بھی 20 برس کی نظر آنے والی خاتون نے شہد کے ذریعے جوانی برقرار رکھنے کا نسخہ بتادیا

44 سال کی عمر میں بھی 20 برس کی نظر آنے والی خاتون نے شہد کے ذریعے جوانی برقرار ...
44 سال کی عمر میں بھی 20 برس کی نظر آنے والی خاتون نے شہد کے ذریعے جوانی برقرار رکھنے کا نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی 44سالہ خاتون نے گزشتہ سال اپنی کچھ ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں جن میں وہ 20سال کی لڑکی لگ رہی ہوتی ہے۔ اس کی یہ تصاویر بہت وائرل ہوئیں اور پوری دنیا میں خواتین اس کی دیرپا جوانی اور خوبصورتی کا راز جاننے کے لیے بے تاب ہو گئیں۔ اب ایک ویڈیو میں آسٹریلوی شہر بائرن بے کی رہائشی اس ابیگیل اونیل نامی خاتون نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اونیل کا کا کہنا ہے کہ وہ شہد اور کیکاﺅ کے آمیزے کو فیس ماسک کے طور پر استعمال کرتی ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا سب سے بڑا راز ہے۔


کچے کیکاﺅ (Cacao) اور شہد کا آمیزہ اینٹی ایجنگ، کلینزنگ، بیلنسگ جیسی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس سے جلد کو غذائیت ملتی ہے اور وہ توانا، کھلی کھلی اور جوان رہتی ہے۔کچا کیکاﺅ اینٹی آکسیڈنٹس، منرلز، وٹامنز، اچھی چکنائی اور اینٹی بیکٹرئیل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے، چنانچہ اس کا شہد کے ساتھ آمیزہ بنا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کرنا جلدی خوبصورتی کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اور یہ میری خوبصورتی کا راز ہے۔“


اونیل نے بتایا کہ اس کے علاوہ وہ کنوار گندل (Aloe vera)کو پورے جسم پر ماسک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔اونیل کا کہنا تھا کہ ”اگرآپ کنوار گندل کو درمیان سے کاٹیں تو اس کے اندر ایک جیلی سی ہوتی ہے۔ میں اس جیلی کو اپنے پورے جسم پر لگاتی ہوں اور جب یہ خشک ہو کر اترتی ہے تو نیچے جسم پر ایسے لگتا ہے جیسے تیل لگا ہوا ہو۔“