’اگر یہ چیز خواب میں نظر آنے لگے تو مطلب آپ کا آخری وقت آگیا ہے‘ ہزاروں مریضوں کی موت دیکھنے والے ڈاکٹر نے بڑی نشانی بتادی

’اگر یہ چیز خواب میں نظر آنے لگے تو مطلب آپ کا آخری وقت آگیا ہے‘ ہزاروں ...
’اگر یہ چیز خواب میں نظر آنے لگے تو مطلب آپ کا آخری وقت آگیا ہے‘ ہزاروں مریضوں کی موت دیکھنے والے ڈاکٹر نے بڑی نشانی بتادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی لوگوں کو خواب میں اپنے انتقال کرجانے والے عزیزواقارب نظر آتے ہیں۔ اب اس حوالے سے ہزاروں مریضوں کی موت دیکھنے والے ایک امریکی ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ایسے خواب دیکھنے والے لوگ پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق نیویارک کے بفیلو ہاسپیس ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرسٹوفر کیر کا کہنا ہے کہ ”جن لوگوں کو باقاعدگی کے ساتھ خواب میں اپنے انتقال کرجانے والے عزیزواقارب نظر آنے لگیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ خود ان کی اپنی موت بہت قریب آ چکی ہے، کیونکہ یہ خواب موت کی نشانی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواب میں خود کو سفر کرتے ہوئے یا سامان پیک کرتے ہوئے اکثر دیکھنا بھی موت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرکرسٹوفر اور ان کی ٹیم نے گزشتہ 10سالوں میں 1400سے زائد مریضوں کی موت دیکھی اور انہوں نے موت سے قبل ان مریضوں کو آنے والے خوابوں کی تفصیل اکٹھی کرکے ایک تحقیق کی۔ ڈاکٹر کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ ”میں نے جتنے مریضوں سے ان کی موت سے پہلے بات کی ان میں سے 80فیصد نے بتایا کہ انہیں اکثر خواب میں متوفی عزیزواقارب نظر آتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر سفر کرنے اور سامان پیک کرنے جیسے خواب دیکھنے والے مریض تھے جن کی ہمارے سامنے موت واقع ہوئی۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس /لائف سٹائل /مخفی علوم