بڑی بیٹری والا فون آگیا، جسے آپ مسلسل دو دن بھی استعمال کرتے رہیں تو بیٹری ختم نہ ہو

بڑی بیٹری والا فون آگیا، جسے آپ مسلسل دو دن بھی استعمال کرتے رہیں تو بیٹری ...
بڑی بیٹری والا فون آگیا، جسے آپ مسلسل دو دن بھی استعمال کرتے رہیں تو بیٹری ختم نہ ہو

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس دور میں انٹرنیٹ کی رفتار اور موبائل فون کی بیٹری لائف جیسے مسئلے آج کل کے نوجوانوں کے بڑے مسائل میں سے ہیں۔ تاہم اب ایک امریکی کمپنی نے نوجوانوں کا موبائل فون کی بیٹری لائف کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کمپنی ’انرگیزر‘ (Energizer)ہے جس نے ایک بہت بڑی بیٹری والا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کی بیٹری لائف اتنی زیادہ ہے کہ آپ مسلسل دو دن بھی استعمال کرتے رہیں تو اس کی بیٹری ختم نہیں ہو گی۔اس فون کی بیٹری کا سٹینڈ بائی ٹائم 50دن ہے۔اس فون کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی بیٹری تیزی کے ساتھ ری چارج ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فون پر مسلسل 90گھنٹے کال کی جا سکتی ہے اور 100گھنٹے موسیقی سنی جا سکتی ہے۔ اس فون کا نام ’پاور میکس پی 18کے پاپ‘ ہے جس میں 18ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے۔ اتنی بڑی بیٹری کی وجہ سے یہ فون کافی موٹا ہے۔ اس کی موٹائی 18ملی میٹر ہے جو تین آئی فون جوڑے جائیں تو ان سے بھی قدرے زیادہ ہو گی۔ کمپنی نے اس فون کی قیمت 650ڈالر (تقریباً 90ہزار 800روپے)رکھی ہے۔ اس فون میں 5کیمرے لگائیں گئے ہیں جن میں سے دو فرنٹ اور تین بیک پر ہیں۔ اس فون کی سکرین 6.2انچ کی ہے اور 1080پی ریزولوشن کی حامل ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -