ریسلنگ کی معروف شخصیت انڈرٹیکر کو تو آپ جانتے ہیں، لیکن ان کا اصل نام کیا ہے اور وہ دراصل کون ہیں؟ جانئے

ریسلنگ کی معروف شخصیت انڈرٹیکر کو تو آپ جانتے ہیں، لیکن ان کا اصل نام کیا ہے ...
ریسلنگ کی معروف شخصیت انڈرٹیکر کو تو آپ جانتے ہیں، لیکن ان کا اصل نام کیا ہے اور وہ دراصل کون ہیں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈرٹیکر ریسلنگ کی دنیا کا وہ درخشاں ستارا ہے کہ جس شخص کو ریسلنگ سے کوئی سروکار نہیں اس نے بھی ان کا نام ضرور سن رکھا ہو گا، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ انڈرٹیکر کا اصل نام ’مارک کلاوے‘ (Mark Calaway)ہے۔ ڈیڈ مین کہلانے والے انڈرٹیکر کی انٹری ہوتی تو اچھے اچھے ریسلرز کی گھگی بندھ جاتی تھی۔ انہوں نے ریسلمینیا میں 30سال میں مسلسل 21میچ جیتے اور جب پہلی بار وہ ایک میچ ہارے تو دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا۔ یہ وہ موقع تھا جب انڈرٹیکر کا زوال شروع ہوا۔ اس ہار سے وہ بھی اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ اگلے تین سال میں شاذ ہی کھیل کے میدان میں نظر آئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے بکر بروس رچرڈ کا کہنا ہے کہ ”2004ءمیں بھی انڈرٹیکر کو بطور ڈیڈ مین واپس رنگ میں آنے کو کہا گیا لیکن وہ اس آئیڈیا سے کچھ خاص متاثر نہیں ہوئے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے اب انہیں اپنے ’ڈیڈمین‘ کے اعزاز سے کوئی رغبت نہیں رہی۔ تاہم اب ایک بار پھر وہ رنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور شاید یہ ان کا آخری میچ ہو کیونکہ وہ چند ہفتے قبل ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق اب ریسلمینیا 35میں ایک بار پھر انڈرٹیکر کے واپس آنے کے امکانات تھے لیکن ان کے بعض بیانات کی وجہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونس مک ماﺅن غصے میں ہیں اور ان کی اس بار بھی واپسی مشکوک ہو گئی ہے۔

مزید :

کھیل -