بھارتی پائلٹ کی عوام کے ہاتھوں درگت بننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بھارتی پائلٹ کی عوام کے ہاتھوں درگت بننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
بھارتی پائلٹ کی عوام کے ہاتھوں درگت بننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے زیر حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی پاکستانی عوام کے ہاتھوں درگت بننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

پاک فوج نے بھارتی طیارہ گرایا تو پائلٹ ابھی نندن مشتعل پاکستانیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس سے پہلے کہ پاک فوج اسے گرفتار کرنے پہنچتی عوام نے اسے ایک چشمے میں لٹا کر دھونا شروع کردیا تھا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بڑی مشکل سے بھارتی پائلٹ کو عوام کے ہاتھوں سے بچایا ۔

پاک فوج کے جوان ونگ کمانڈر ابھی نندن کو لے کر گاڑی میں جارہے تھے تو اس دوران بھی عوام نے اس پر ہاتھ صاف کیے ۔ جب اسے پاک فوج کی گاڑی میں بٹھایا جانے لگا تب بھی لوگوں نے بھارتی پائلٹ پر اپنا غصہ نکالا۔ اس دوران عوام پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ کمانڈر ابھی نندن کی نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں اسے چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی پائلٹ نے اپنی ویڈیو میں بھی مشتعل عوام سے اپنی جان بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -