بھارتی جارحیت کے بعد قوم متحد ہوگئی ، سوشل میڈیا پر ”نوٹو وار‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے:فواد چودھری

بھارتی جارحیت کے بعد قوم متحد ہوگئی ، سوشل میڈیا پر ”نوٹو وار‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ ...
بھارتی جارحیت کے بعد قوم متحد ہوگئی ، سوشل میڈیا پر ”نوٹو وار‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے:فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعا ت ونشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر ”نوٹو وار‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے ،کسی سیاستی مقصد کیلئے خطے کا امن خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا ، بھارتی جارحیت کے بعد قوم متحد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ کوئی ملک دہشتگردی سے اس طرح نہیں نمٹ سکتا تھا جس طرح پاکستان نے نمٹا ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار پاکستانی شہید ہوئے ، ہمیں فاٹا کے لوگوں کا دکھ محسوس کرنا چاہئے ، پاکستان کی فوج ، ایجنسیوں اور پولیس کی قربانیوں کا ہم جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشگردی کا شکار رہاہے ، ہماری یونیورسٹیوں کے طلبہ کو انڈر سٹینڈنگ ہونی چاہئے ، ہمیشہ تجزیہ یک طرفہ نہیں ہوتا بلکہ دوسرے کے نظریا ت کو بھی سمجھنا چاہئے ، اسی طرح ہی آپ اپنا نظریہ قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگر دی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے اور اب ہماری جنگ انتہاپسندی کے خلاف ہے ، ہم یہ جنگ بھی جیتیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کی بحالی پر سکیورٹی فورسز کا مشکور ہوں، آج پھر وزیر اعظم نے بھارت کوامن کی پیشکش کی ہے ، سوشل میڈیا پر ”نوٹو وار‘ ‘ ٹاپ ٹرینڈ ہے ،کسی سیاستی مقصد کیلئے خطے کا امن خطرے میں نہیں ڈالا جاسکتا ، بھارتی جارحیت کے بعد قوم متحد ہوگئی ہے ۔

مزید :

قومی -