قوم کی امنگوں کے مطابق دشمن کو جوا ب دیا گیا ، ان کیمرہ بریفنگ میں پارلیمانی رہنماﺅں کا افواج پاکستان کوخراج تحسین

قوم کی امنگوں کے مطابق دشمن کو جوا ب دیا گیا ، ان کیمرہ بریفنگ میں پارلیمانی ...
قوم کی امنگوں کے مطابق دشمن کو جوا ب دیا گیا ، ان کیمرہ بریفنگ میں پارلیمانی رہنماﺅں کا افواج پاکستان کوخراج تحسین

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ  میں ہونیوالے اجلاس میں پارلیمانی رہنماﺅں کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی ، پارلیمانی رہنماﺅں نے مسلح افواج کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے قوم کے امنگو ں کے مطابق دشمن کوجواب دیا ،پاکستان ، افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں پارلیمانی رہنماﺅں کو ان کیمرہ بریفنگ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے دندان شکن جواب سمیت اہم سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں ہونیوالے فیصلو ں بارے اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر پارلیمانی رہنماﺅں نے پا ک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے قوم کے امنگو ں کے مطابق دشمن کوجواب دیا ۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف ، آصف زداری نے اپنے اپنے وفود کے ساتھ شرکت کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔پارلیمانی رہنماﺅں کو بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پارلیمانی رہنماﺅں کو صورتحال سے آگا ہ کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں،بھارت کو ہم نے موثر جواب دے دیا ،کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی ،بھارت کی جانب سے مزید خلاف ورزیوں کا خدشہ ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ بھارت وزیراعظم کی دعوت کا مثبت جواب دے گا ،وزیراعظم نے بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے معاملات پر امن طریقے سے حل ہوں ،عالمی طاقتوں کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر مار گرا یا ،ایک بھارتی جہاز پاکستانی اور دوسرا بھارتی حدود میں گرا۔

پارلیمانی رہنماﺅں کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے زیادہ وقت خود ہی بریفنگ دی جس کے اختتام پر انہوں نے پارلیمانی رہنماﺅں سے کوئی نقطہ واضح نہ ہونے کے حوالے سے بھی دریافت کیا ،سیاسی رہنماﺅں نے کچھ نقات پر وضاحت حاصل کی ۔آرمی چیف نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر سیاسی رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا ۔

ان کیمرہ بریفنگ کے بعد پارلیمانی رہنماﺅں نے بریفنگ پر اعتماد کااظہار کیا ، ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ بریفنگ اطمینان بخش رہی جبکہ آصف زردری نے کہا کہ سب کا مورال بہت بلند ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے جب ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ ان کیمرہ بریفنگ کیسی رہی تو ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ بہت اچھی رہی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرزنے پاک فوج اورحکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کااعلان کیاہے ، بہت اچھی میٹنگ ہوئی ہے ، میں سب پارلیمانی لیڈر ز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کہا بریفنگ کو تحمل سے سنا ۔ان کیمرہ بریفنگ کے شرکاءکو چیئر مین سینٹ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی رہنماﺅں کے لئے منعقدہ ان کیمرہ بریفنگ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -