مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے خطے میں کشیدگی پھیلا رہا ہے،بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں :مونس الٰہی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی فوج اس وقت دنیا کی نمبر ون فوج ہے،انڈیا بھول میں نہ رہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،ہندوستان دوبارہ پاکستان کی طرف کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جُرات نہ کرے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری مونس الٰہی نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج جرات اور بہادری کی ایک مثال ہے،انڈیا پاکستان کو کمزور سمجھ رہاہے اوریہ ہمارے امن بھائی چارے کے درس کوکمزوری سمجھ نے لگا ہے۔ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں،بھارت سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اسکی آنکھیں نکال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک اشارے کی منتظر ہے ،مودی اپنے انتخابات کی وجہ سے دونو ں ملکوں میں کشیدگی ڈال رہاہے،وطن عزیزکی تعمیر و ترقی ،خوشحالی،پائیدارامن جمہوریت کی علمبرداری سمیت موجودہ نوجوان نسل کے لیے ہر شعبہ میں ملازمت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اباؤ اجداد نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے۔