پاک فوج کی فتح پر شاہد آفریدی بھی شادمان، ایسا شاندار پیغام جاری کردیا کہ بھارت کے شدت پسند کرکٹرز منہ چھپانے لگے
شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی دلیرانہ اور فاتحانہ کارروائی پر پوری قوم خوش ہے، کرکٹر شاہد آفریدی نے خوشی کے اس موقع پر ایسا شاندار پیغام جاری کردیا کہ بھارت کے شدت پسند کرکٹرز کو بھی اپنی سوچ پر افسوس ہوگا۔
ایک طرف گوتم گمبھیر جیسے بھارتی کرکٹرز ہیں جو ہر وقت پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں اور جنگ کی بڑھکیں لگاتے رہتے ہیں لیکن دوسری طرف پاکستانی کرکٹرز ہیں جو پاک فوج کی شاندار فاتحانہ کارروائی پر بھی امن کی بات کررہے ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے شروع کیا جانے والا جنگ کا فتور ختم ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں جس کا وزیر اعظم عمران خان اپنی تقریر میں بھی ذکر کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بھارتی پائلٹ نے مشتعل ہجوم سے اپنی جان بچانے والے پاک فوج کے افسران کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔