”دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی“، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے مودی کے اس فعل کو انتہائی شرمناک کام سے تشبیہ دیدی

”دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی“، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر ...
”دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی“، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے مودی کے اس فعل کو انتہائی شرمناک کام سے تشبیہ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اطہر عباس نے کہاہے کہ انڈیا یہ چاہ رہاہے کہ پاکستان کے ساتھ محدود پیمانے پر جنگ ہوسکتی ہے ، کبھی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی ، یہ ایک بہت بڑا رسک ہے ، مودی نے اس کو شروع کرکے جوا کھیلاہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر عباس نے کہا کہ ابھی تک جو نظر آرہاہے کہ انڈیا یہ چاہ رہاہے کہ کارگل کے بعد جو ان کی حکمت عملی بنی تھی کہ محدود پیمانے پر ایک روایتی جنگ ہوسکتی ہے لیکن پاکستان نے واضح کردیا تھا کہ اگر انڈیا نے مہم جوئی کی تو جواب دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا میں جو ایک فضاءبنادی گئی ہے ، اس سے ایک عوامی دباﺅ بن گیاہے ، یہ بھارت کے ساتھ ایک مسئلہ بن گیاہے کہ اب وہ مذاکرات کی طرف آئیں گے تو میڈیا اور عوام ان کو اس طرف آنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کوٹھنڈا کرے لیکن دیکھناہے کہ جس طرح کے بھارت ڈرامے کررہاتھا اور یہ ڈرامے جاری رہے تو معاملات مزید پھیلیں گے اور اگر بھارتی قیادت نے اپنے عوام کو ٹھنڈا کرلیا تو پھرمذاکرات ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی ، یہ ایک بہت بڑا رسک ہے ، مودی نے اس کو شروع کرکے جوا کھیلاہے ، اس کو پاکستان اوربھارت کے کیلئے روکنا ضروری ہوگا ۔

مزید :

قومی -